Baba Ne Bibi Se Itny Saal Tak Kia Chupa Rakha Thaa…

ایک بوڑھے جوڑے کی شادی کو 50 سال ہو گئے تھے۔ ان کے درمیان کوئی راز نہیں تھا، سوائے ایک جوتے کے ڈبے کے، جو شوہر نے اپنی الماری کے اوپر رکھا ہوا تھا اور بیوی کو اسے کھولنے سے منع کیا ہوا تھا۔
ایک دن شوہر بہت بیمار ہو گیا اور اسے لگا کہ اب وہ نہیں بچے گا۔ اس نے بیوی کو اجازت دی کہ وہ وہ ڈبہ نیچے اتارے۔بیوی نے ڈبہ کھولا تو حیران رہ گئی!اس میں صرف 2 انڈے اور 50 لاکھ روپے کیش پڑا تھا۔ 💵🥚🥚
بیوی نے پوچھا: “یہ 2 انڈے کس لیے ہیں؟”
شوہر نے کمزور آواز میں کہا:”دیکھو بیگم! ہم نے 50 سال ساتھ گزارے۔ میں نے عہد کیا تھا کہ جب بھی مجھے تم پر بہت شدید غصہ آئے گا اور میں کچھ کہہ نہیں پاؤں گا، تو میں چپکے سے اس ڈبے میں ایک انڈا رکھ دوں گا۔”
بیوی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس نے سوچا کہ 50 سال میں صرف 2 انڈے؟ اس کا مطلب ہے کہ میرا شوہر مجھ سے صرف دو بار ناراض ہوا۔ وہ بہت جذباتی ہو گئی اور پیار سے بولی:”آپ کتنے اچھے ہیں! 50 سال میں صرف 2 بار غصہ آیا؟… اچھا یہ بتائیں یہ 50 لاکھ روپے کہاں سے آئے؟”
شوہر نے معصومیت سے جواب دیا:”بس کیا بتاؤں بیگم۔۔۔جب انڈوں سے ڈبہ بھر جاتا تھا تو میں انڈے بیچ کر پیسے اس میں رکھ دیتا تھا۔! “
😄😆😝😁🤣😂😀
اپکی بھی کوئی کہانی یا مزاحیہ قصہ سنانا چاہتے ہیں تو نیچے کمنٹ باکس میں بھیجیں۔ ہمیں پسند آئی تو ہم پبلش بھی کر یں گے۔ 😀







Amazing 🤩